ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے اپنی ہفتہ وار گفتگو میں امریکہ کی طرف سے ایران کی سینٹرل بینک کے خلاف پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے سینٹرل بینک کے امریکہ کے ساتھ لین دین کے معاملات نہیں ہیں لہذا امریکہ کے اس معاندانہ اقدام کا ایرانی قوم پر کوئي اثر نہیں پڑےگا البتہ امریکہ کی دشمنی ایرانی قوم کے ذہن میں ہمیشہ باقی رہےگی۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایرانی عوام پر دباؤ کی پالیسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک امریکی پابندیوں کا ایرانی قوم پر کوئي منفی اثر مرتب نہیں ہوا بلکہ امریکی پابندیوں کی وجہ سےایرانی قوم کئي میدانوں میں مستقل ہوگئی ہے اور آئندہ بھی امریکی پابندیوں کا ایرانی قوم کی ترقی اور پیشرفت پر کوئي اثر نہیں پڑےگا۔
انھوں نے کہا کہ بعض ممالک امریکہ کی تقلید کرتے ہوئے ایران کے خلاف صف آرا ہیں رامین مہمانپرست نے کہا کہ امریکہ ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے جبکہ خود امریکہ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور یورپ و امریکہ میں اس وقت زبردست اقتصادی بحران جاری ہے اور نئے عیسوی سال میں بھی امریکہ اور یورپ میں یہ بحران جاری رہےگا۔
.......
/169